بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔ کرناٹک حکومت نے مہاراشٹر ، گجرات ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے آنے والی فلائٹوں ، ٹرینوں اور گاڑیوں کے چلنے پر روک لگادی ہے ۔ یہ وہ ریاستیں ہیں ، جہاں پر کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں ۔
ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ کرناٹک محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کووڈ 19 کے 178 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2711 ہوگئی ہے ۔